جہاد اسلامی: صیہونی عدالتی نظام ظلم کا آلہ ہے
جہاد اسلامی: صیہونی عدالتی نظام ظلم کا آلہ ہے
🔹فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی سپریم کورٹ کا فیصلہ، جس کے تحت نقب کے مقبوضہ علاقے میں واقع گاؤں "رأس جرابه” کے باشندوں کو جبراً بے دخل کرنے کا حکم دیا گیا، اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل کا عدالتی نظام دراصل فلسطینی قوم کو ظلم و اذیت دینے کا ایک اوزار ہے۔
🔹بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کے خلاف ہر علاقے میں ایک بے لگام جارحانہ مہم شروع کر دی ہے۔
🔹بیان کے مطابق، الخلیل کے علاقے بیت أُمّر میں دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کرنا اور ان کی لاشوں کو ضبط کرنا ایک کھلی جنگی جرم اور میدانی پھانسی کے مترادف ہے۔
🔹جہاد اسلامی نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ قابض حکومت کی مسلسل پالیسیاں اور جرائم فلسطینی قوم کے خلاف ایک منظم اور خطرناک منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، جن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ گیر اور سخت تر مزاحمت کی ضرورت ہے۔
