امریکی کانگریس کے ۱۰۰ ڈیموکریٹ ارکان نے صیہونی آبادکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا
امریکی کانگریس کے ۱۰۰ ڈیموکریٹ ارکان نے صیہونی آبادکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا
🔹امریکی کانگریس کے ۱۰۰ ڈیموکریٹ ارکان نے مغربی کنارے (West Bank) میں بڑھتی ہوئی صیہونی آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیوں کے ردِعمل میں، ایوانِ نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتہاپسند صیہونی آبادکاروں کے اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی اور ان کے محاکمے کے لیے ایک قانونی مسودہ پیش کریں۔
🔹ان اراکینِ کانگریس نے اپنی باضابطہ چِٹھی میں "مائیکل مککال” (ایوانِ نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ) کو لکھا کہ انتہاپسند آبادکار گروہ کسی روک ٹوک کے بغیر فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
🔹رپورٹوں کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم ۱۰۶۹ فلسطینی شہید، تقریباً ۱۰ ہزار ۷۰۰ زخمی اور ۱۰ ہزار ۵۰۰ سے زیادہ افراد کو مغربی کنارے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
