امریکی فوج "غزہ کے قریب ۱۰ ہزار اہلکاروں پر مشتمل اڈہ” قائم کرنے پر غور کر رہی ہے
امریکی فوج "غزہ کے قریب ۱۰ ہزار اہلکاروں پر مشتمل اڈہ” قائم کرنے پر غور کر رہی ہے
🔹ٹی وی نیٹ ورک بلومبرگ کی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کی نگرانی کے لیے ایک فورس تشکیل دینے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ، امریکی فوج غزہ کے قریب ایک عارضی فوجی اڈہ قائم کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے، جس میں ۱۰ ہزار افراد کے قیام کی گنجائش ہوگی۔
🔹بلومبرگ نے لکھا ہے کہ امریکی بحریہ نے اہل کمپنیوں کی ایک فہرست سے ایک عارضی اور فوری طور پر فعال فوجی اڈہ تعمیر کرنے کی لاگت کا تخمینہ طلب کیا ہے، جو ۱۰ ہزار اہلکاروں کی میزبانی کر سکے اور ۹۳۰ مربع میٹر کے قریب دفتری سہولیات ۱۲ ماہ کی مدت کے لیے فراہم کرے۔
