پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات بے نتیجہ
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات بے نتیجہ؛ کیا "دبی ہوئی آگ” دوبارہ بھڑکنے والی ہے؟
🔹 کابل اور اسلام آباد ایک دوسرے پر مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگا رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے وزیرِ دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد افغانستان کی جانب سے کسی بھی فائر بندی کی خلاف ورزی کا جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پڑوسی ملک کی سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوتا، فائر بندی پر عمل جاری رہے گا۔
🔹 اسی دوران خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان حکومت تحریری ضمانت دینے پر تیار نہیں، حالانکہ بین الاقوامی مذاکرات میں تمام وعدے اور ضمانتیں دستاویزی صورت میں طے کی جاتی ہیں اور ان پر دستخط کیے جاتے ہیں۔
