غزہ کی تمام گزرگاہیں انسانی امداد کے لیے کھولی جائیں
غزہ کی تمام گزرگاہیں انسانی امداد کے لیے کھولی جائیں
🔹 اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان عزیز حق نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ مزید گزرگاہیں کھولی جائیں تاکہ انسانی امداد بلا رکاوٹ غزہ کے فلسطینی عوام تک پہنچ سکے۔
🔹 انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (OCHA) کے مطابق، اگرچہ انسانی امداد کی فراہمی میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے، لیکن غزہ کے عوام کی فوری ضروریات اب بھی بہت زیادہ ہیں، اور رکاوٹوں کے خاتمے کی رفتار ناکافی ہے۔
