آئندہ حکومت مزاحمتی گروہوں اور الحشد الشعبی کی حمایت یافتہ ہوگی

IMG_20251108_223656_594.jpg

آئندہ حکومت مزاحمتی گروہوں اور الحشد الشعبی کی حمایت یافتہ ہوگی

🔹 عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ملک میں چھٹے پارلیمانی انتخابات سے قبل ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ عراقی حکومت، اسلامی مزاحمتی گروہوں اور عوامی رضاکار فورس (الحشد الشعبی) کی حمایت سے تشکیل پائے گی۔

🔹 ابو حسین الحمیداوی نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ "چارچوبِ ہم‌آهنگی” اتحاد (یعنی شیعہ جماعتوں کا بڑا پارلیمانی اتحاد) دوبارہ حکومت تشکیل دے گا اور یہ حکومت مزاحمتی گروہوں اور الحشد الشعبی کی بھرپور پشت پناہی حاصل کرے گی۔

🔹 اس مجاہد رہنما نے عوام کے تمام طبقوں سے اپیل کی کہ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے