صہیونیوں کی لبنان کے خلاف نئی دھمکی اور حزبِ اللہ کا مضبوط ردِعمل

IMG_20251107_214129_692.jpg

صہیونیوں کی لبنان کے خلاف نئی دھمکی اور حزبِ اللہ کا مضبوط ردِعمل

کئی عبری ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اس رژیم اور حزبِ اللہ کے درمیان جنگ کا ایک نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے مقابلے میں حزبِ اللہ نے ایک کھلے پیغام میں ملک کے تینوں اعلیٰ حکام اور عوام کو باور کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی اولین ترجیح تجاوزات کو روکنا ہے، اور وہ اپنے دفاع کے حق کے تحت اس دشمن کے خلاف کارروائی کرے گا جس نے جنگ لبنان پر مسلّط کی ہے۔

تلویزیونی چینل ۱۲ نے رپورٹ کیا کہ ممکن ہے جلد ہی اسرائیلی فوج سے کہا جائے کہ وہ حزبِ اللہ کے خلاف جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو اور اسی لیے وہ اپنی فوج کو اس کے لیے تیار کر رہا ہے۔ اس نشریے نے اسرائیلی اعلیٰ حکام کے حوالے سے خبردار کیا کہ وہ حزبِ اللہ کو دوبارہ اپنی طاقتیں بحال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر ضروری ہوا تو حملے بڑھا کر دوبارہ جنگ شروع کر دیں گے۔

دوسری جانب حزبِ اللہ نے اپنی عوامی نشری میں دوبارہ تاکید کی کہ صہیونی دشمن زمینی، فضائی اور بحری سطح پر تجاوزات اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ لبنان کی فی الحال اولین ترجیح یہی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق تجاوزات روکی جائیں اور دشمن پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ اس معاہدے پر عملدرآمد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے