دشمن سے مذاکرات قومی مفاد میں نہیں
دشمن سے مذاکرات قومی مفاد میں نہیں
لبنانی حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ دشمن (اسرائیل) سے مذاکرات کسی بھی طرح قومی مفاد کے مطابق نہیں۔ حزب اللہ کے مطابق کچھ لوگ لبنان کی نیک نیتی ثابت کرنے کے لیے مزاحمتی ہتھیار دشمن کو سونپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
🔹 حزب اللہ نے لبنان کے تینوں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور عوام کے نام ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ حالات و واقعات نے ثابت کیا ہے کہ لبنان اور حزب اللہ ابتدا سے اب تک جنگ بندی کے معاہدے پر پوری طرح کاربند رہے ہیں، جبکہ صیہونی دشمن اب تک زمینی، فضائی اور بحری جارحیت اور معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
🔹 بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت کے جانب سے اسلحے کی ضبطی سے متعلق جلدبازی پر مبنی فیصلے کے تناظر میں کچھ عناصر نے مزاحمتی ہتھیار دشمن کے حوالے کرنے کی بات کی، تاکہ لبنان کی جانب سے نیک نیتی کا ثبوت دیا جا سکے — جو کہ دراصل قومی خودمختاری اور مزاحمت کے مفاد کے خلاف ہے۔
