بیرمنگھم میں "اسرائیل کو فیفا سے نکالو” کے نعرے گونج اُٹھے

IMG_20251107_214125_063.jpg

بیرمنگھم میں "اسرائیل کو فیفا سے نکالو” کے نعرے گونج اُٹھے

یورپا لیگ کے فٹبال میچ سے چند گھنٹے قبل، جس میں ایسٹن ولا اور مکابی تل ابیب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، برطانیہ کے شہر بیرمنگھم کی ویلا پارک اسٹیڈیم کے اطراف اسرائیلی رژیم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین "اسرائیل کو فیفا سے نکالو” کے نعرے لگاتے رہے۔

یہ میچ جمعرات کی شب کھیلا جانا تھا، تاہم علاقے کی پولیس (ویسٹ مڈلینڈز پولیس) نے مکابی تل ابیب کے حامیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

یہ فیصلہ گزشتہ سال ایمسٹرڈیم میں مکابی تل ابیب کے میچ کے دوران ہونے والے شدید احتجاجات اور جھڑپوں، نیز تل ابیب کے اندرونی ڈربی میچ میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے