ایران کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کی درخواست سننے کے لیے تیار ہوں
ایران کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کی درخواست سننے کے لیے تیار ہوں
🔹 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پابندیاں ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور وہ اس حوالے سے ایران کی درخواست سننے کے لیے تیار ہیں۔
🔹 ٹرمپ نے جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"ایران نے پوچھا ہے کہ کیا پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔ ایران اس وقت ہماری بہت سخت پابندیوں کے تحت ہے، جس کی وجہ سے ان کے لیے وہ کام کرنا مشکل ہو گیا ہے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ میں ان کی بات سننے کے لیے تیار ہوں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔”
🔹 انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے بارے میں بھی توقع ہے کہ جلد ہی ایک بین الاقوامی فورس وہاں تعینات کی جائے گی۔
🔹 یاد رہے کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے اپنے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ” (Maximum Pressure) کی پالیسی دوبارہ نافذ کی، نئی پابندیاں عائد کیں، اور مذاکرات کے دوران ہی ایران پر حملہ کر کے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا تھا۔
