اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہے
اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہے
🔹 فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور لبنان پر بڑھتے ہوئے حملے، لبنان کی قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی اور اس ملک کی عوام پر براہِ راست تجاوز ہیں۔
🔹 تنظیم نے لبنان کی عوام اور مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں لبنان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاکہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا جا سکے۔
🔹 اسلامی جہاد نے مزید کہا کہ لبنانی عوام کو اپنے وطن، سرزمین اور خودمختاری کے دفاع کا فطری اور جائز حق حاصل ہے، اور وہ دشمن کے حملوں کے خلاف تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
