اسرائیل کا ایران پر جاسوسی کے لیے بھرتی کی کوشش کا الزام

IMG_20250927_165655_787.jpg

اسرائیل کا ایران پر جاسوسی کے لیے بھرتی کی کوشش کا الزام
🔹 اسرائیلی سائبر اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان رپورٹس کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایران فون کالز کے ذریعے اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کے لیے بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
🔹 ٹائمز آف اسرائیل نے وای‌نت نیوز کے حوالے سے لکھا کہ ایک ریکارڈ شدہ کال میں یہ کہا گیا: «ایران ایسے ایجنٹس تلاش کر رہا ہے جنہیں مسابقتی تنخواہ اور مکمل سیکیورٹی دی جائے گی۔ ہمیں ٹیلیگرام اور انٹرنیٹ پر تلاش کریں»۔
🔹 اسرائیلی میڈیا کے مطابق، گزشتہ دو برسوں میں درجنوں افراد کی نشاندہی کی گئی جنہیں ایرانی ایجنٹوں نے خاص طور پر ٹیلیگرام کے ذریعے تعاون پر آمادہ کیا۔
🔹 دعوے کے مطابق، ان افراد کو ابتدا میں سادہ کام دیے گئے جو آہستہ آہستہ حساس اقدامات، جیسے معلومات جمع کرنا یا قتل کے منصوبے تک پہنچ گئے۔
🔹 اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث حیفا کے دامون جیل میں ان کے لیے ایک خصوصی سیکشن قائم کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے