الحوثی: فلسطینی مزاحمت پہلے سے زیادہ جراتمند ہو گئی ہے

IMG_20250925_190540_472.jpg

الحوثی: فلسطینی مزاحمت پہلے سے زیادہ جراتمند ہو گئی ہے
🔹یمن کے انقلاب کے رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل میں حالیہ وتو کے ذریعے آتش‌بس کی قرارداد اور محاصرے کے خاتمے کے خلاف اپنی حمایت ظاہر کی، اور ساتھ ہی ۲۵۰ رکنی کانگریس وفد کو مقبوضہ فلسطین بھیج کر صہیونی جرائم کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کی۔
🔹الحوثی نے مزاحمت کے میدانِ جنگ میں کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: «بہت محدود وسائل کے باوجود، ہمارے مجاہد بھائی غزہ میں دشمن کے خلاف بہادری اور جہادی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ القسام بریگیڈز، سرايا القدس اور دیگر مزاحمتی گروہوں نے دشمن کی افواج اور سازوسامان پر متنوع کارروائیوں کے ذریعے سخت نقصان پہنچایا ہے۔»
🔹انصارالله کے رہنما نے اپنے خطاب میں امریکہ کے لبنان اور شام کے نمائندے کے بیانات کا حوالہ دیا اور کہا: «یہ بیانات واشنگٹن کی سرکاری پالیسی کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں؛ ایسی پالیسی جو اسرائیل کو امریکہ کے دل میں اسٹریٹجک شراکت دار اور اہم مقام دیتی ہے۔»
🔹انہوں نے زور دیا کہ صرف مزاحمت ہی علاقے کو صہیونی-امریکی منصوبوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے، اور غیر خودمختار نظام یا عالمی برادری پر انحصار بے نتیجہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے