الحوثی: یمن کا انقلاب ایک آزادی بخش انقلاب تھا

IMG_20250922_103556_430.jpg

الحوثی: یمن کا انقلاب ایک آزادی بخش انقلاب تھا
🔹سید عبدالملک بدرالدین الحوثی، یمن کے انقلاب اور انصارالله تحریک کے معنوی رہنما نے آج اتوار کے روز ۲۱ ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اپنی تقریر کا آغاز کیا اور اس انقلاب کو ایک عظیم اور منفرد کارنامہ قرار دیا جو صرف یمنی عوام کی ارادے سے اور بغیر کسی بیرونی مداخلت کے حاصل ہوا۔
🔹انصارالله کے رہبر نے اس موقع پر یمنی عوام اور دنیا کے تمام آزاد انسانوں کو مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی کو خداوند کی طرف سے یمنی قوم کے لیے ایک عطیہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا: یمن کا انقلاب جھوٹی میڈیا تشہیر کا محتاج نہیں بلکہ اس کی روشن حقیقتیں سورج کی طرح عیاں ہیں۔
🔹ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی وابستگی نہ ہونا، یمنی انقلاب کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔ یمن کا انقلاب آزادی بخش تھا جس نے ہماری عزیز قوم اور ملک کو بیرونی سرپرستی کے شر سے نجات دلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے