فائنینشل ٹائمز: اسرائیل کے خلاف عالمی بائیکاٹ مہم تیز ہو گئی

IMG_20250921_125347_684.jpg

فائنینشل ٹائمز: اسرائیل کے خلاف عالمی بائیکاٹ مہم تیز ہو گئی
🔹 غزہ میں جنگ کی شدت اور بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے ساتھ ہی کھیل، ثقافت اور سیاست کے میدانوں میں تل ابیب کے خلاف بائیکاٹ کی تحریک نے غیر معمولی رفتار پکڑ لی ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ عالمی بائیکاٹ لہر جنوبی افریقہ کی نسل پرستی (آپارتھائیڈ) کے خلاف تاریخی مہم کی یاد دلاتی ہے اور اسرائیل کو مزید تنہائی کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
🔸 فائنینشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق: "جیسے ہی اقوام متحدہ کے ایک کمیشن نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایک بڑا بل بورڈ اسی پیغام کو لاکھوں راہگیروں تک پہنچا رہا تھا۔ یہ قدم دنیا بھر میں احتجاجی سرگرمیوں کی ایک نئی لہر کا آغاز بن گیا۔”
🔸 اسی دوران فلسطین کے حامی گروپوں نے "GameOverIsrael” نامی مہم شروع کی ہے تاکہ یورپی فٹبال فیڈریشنز پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ اسرائیلی ٹیموں کا بائیکاٹ کریں۔ یہ مہم عین ایک سال قبل نیویارک میں ورلڈ کپ فائنل کے انعقاد سے پہلے شروع کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے