غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 252 تک پہنچ گئی

IMG_20250918_111218_354.jpg

غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 252 تک پہنچ گئی
🔹 صیہونی رژیم نے غزہ پٹی میں اپنے جرائم کو جاری رکھتے ہوئے، شہر غزہ کے ایک اسپتال کے سامنے آوارہ فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ کر کے ایک اور فلسطینی صحافی کو شہید کر دیا۔
🔹 فلسطینی طبی ذرائع نے بدھ کی شام اطلاع دی کہ محمد علاء الصوالحی، جو "القدس الیوم” چینل کے رپورٹر اور فوٹوگرافر تھے، مغربی غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے سامنے اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے۔
🔹 اس سے قبل غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ پیر کے روز تین صحافیوں کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی نسل کُشی کی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 251 تک پہنچ گئی ہے۔
🔹 یوں الصوالحی کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی مجموعی تعداد 252 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے