ایران نے امریکا کے 500 ملین ڈالر کے میزائل ضائع کر دیے

ایران نے امریکا کے 500 ملین ڈالر کے میزائل ضائع کر دیے
🔹 پینٹاگون کے بجٹ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران امریکا نے اس رژیم کے دفاع کے لیے تقریباً نصف ارب ڈالر مالیت کے جدید میزائل داغے اور اب وہ اس کی تلافی ہنگامی بجٹ سے کرنا چاہتا ہے۔
🔹 ٹائمز آف اسرائیل نے وار زون اور بزنس انسائیڈر کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ان دستاویزات میں سے ایک میں 498.265 ملین ڈالر ہنگامی بجٹ کی درخواست درج ہے تاکہ "اسرائیل کے دفاع میں استعمال ہونے والے” جدید تھاد (THAAD) میزائلوں کی نامعلوم تعداد کو بدلا جا سکے۔ یہ بجٹ درخواستیں امریکی کانگریس کی منظوری کی محتاج ہیں۔
🔹 رپورٹس کے مطابق، امریکا نے اسرائیل و ایران کی جنگ کے دوران ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 100 سے 150 تھاد میزائل داغے۔