الهام علیاوف: ہمیں جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے

الهام علیاوف: ہمیں جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے
🔹 آذربائیجان کے صدر نے خطے کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج کو ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
🔹 کلبجار کے دورے کے دوران انہوں نے کہا: "ہماری افواج ہر روز اور ہر لمحہ ملک کے مفادات اور سلامتی کی حفاظت کر رہی ہیں۔ ہم ممکنہ خطرات کے ذرائع پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا۔”
🔹 علیاوف نے زور دیتے ہوئے کہا: "ہمیں ہمیشہ جنگ کے لیے تیار رہنا ہوگا، کیونکہ عالمی حالات ناقابلِ پیشگوئی ہیں۔ اگر کوئی باکو کے خلاف اشتعال انگیزی کا سوچے گا تو ایک بار پھر پشیمان ہوگا۔ اب سے ہم ایک فاتح قوم اور فاتح ریاست کے طور پر زندگی گزاریں گے۔”