آل سعود کو بھی اب اپنی فکر لاحق

🔻سعودی عہدیدار: نیتن یاہو بائبل کی بنیاد پر اسرائیل بنانے کی کوشش میں ہے؛ ’’نیل سے فرات تک‘‘
🔹سابق سربراہِ انٹیلی جنس سروس سعودی عرب (ترکی الفیصل) نے کہا: نیتن یاہو اب بائبل میں مذکور اسرائیل کی ایک خاص تصویر کے بارے میں بات کر رہا ہے، اور وہ اسے چھپا بھی نہیں رہا بلکہ نقشوں پر بھی دکھاتا ہے۔ یہ وہی تصور ہے جو ایک دریا سے دوسرے دریا تک پھیلا ہوا ہے، یعنی نیل سے فرات تک۔
🔹شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا: تو وہ کس راستے پر چلے گا؟ کیا وہ وہی کرے گا جس کا آپ مشورہ دیتے ہیں (یعنی صلح)، یا پھر عربستان، شام، لبنان اور عراق کے ساتھ ساتھ فلسطین اور مصر پر بھی قبضہ کرنے کے پیچھے ہے؟ وہ انہی لوگوں میں سے ہے جو [دیگر ممالک پر قبضے] کے خواہاں ہیں۔