خطیب زاده: امریکہ کے ساتھ کسی بھی بالواسطہ تعامل میں داخل ہونے کی کوئی جلدی نہیں

خطیب زاده: امریکہ کے ساتھ کسی بھی بالواسطہ تعامل میں داخل ہونے کی کوئی جلدی نہیں
🔹 ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زاده نے کہا ہے کہ تہران کو امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے غیرمستقیم رابطے یا مذاکرات کے لیے کوئی عجلت نہیں ہے۔
🔹 انہوں نے کہا: "مشرق وسطیٰ کا مستقبل ویسا نہیں ہوگا جیسا کہ اسرائیلی اور امریکی تصور کرتے ہیں۔ امریکہ کو دوسرے ممالک کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملے سے روکنا ہوگا، کیونکہ وہ کسی بھی حد کا خیال نہیں رکھتا۔”
🔹 خطیب زاده نے مزید کہا: "ہمیں امریکہ کو یہ سبق دینا ہوگا کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر بے لگام اور وحشیانہ حملے نہیں کر سکتا۔”
🔹 انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا یورینیم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہے، اور ایجنسی کے معائنہ کار جلد دوبارہ ایران آئیں گے۔
🔹 آخر میں انہوں نے کہا: "ہمیں امریکہ کے ساتھ نہ تو غیرمستقیم مذاکرات کی جلدی ہے اور نہ ہی کسی خاص فارمیٹ میں داخل ہونے کی۔”