حماس: وِتکاف اسرائیل کی شبیہ کو سنوارنے کی کوشش کر رہا ہے

حماس: وِتکاف اسرائیل کی شبیہ کو سنوارنے کی کوشش کر رہا ہے
🔹 فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے آج بروز ہفتہ امریکی ایلچی اسٹیو وِتکاف کے دورۂ غزہ کو، جو امدادی سامان کی تقسیم کے جائزے کے لیے کیا گیا، ایک "پہلے سے طے شدہ نمائشی ڈرامہ” قرار دیا۔
🔹 حماس نے زور دے کر کہا کہ اس دورے کا مقصد عوامی رائے کو دھوکہ دینا اور قابض دشمن (اسرائیل) کی شبیہ کو خوبصورت بنا کر پیش کرنا ہے۔
🔹 بیان میں مزید کہا گیا: "زمینی حقائق، وِتکاف کے بیانات اور اس کی گمراہ کن تشہیری تصاویر اس نمائشی عمل کو بے نقاب کرتے ہیں۔”