برطانیہ: ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام کو پُرامن نہیں مانتے

IMG_20250803_020957_292.jpg

🔻برطانیہ: ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام کو پُرامن نہیں مانتے

🔹 برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لمی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اپنے جوہری پروگرام کو "پرامن” قرار دینا ان کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو یہ مغربی ایشیا (مشرق وسطیٰ) میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے۔

🔹 لمی نے ایران کے جوہری پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "اگر میں برطانیہ میں سلافیلڈ یا اورنکو کی جوہری تنصیبات پر جاؤں تو وہاں (زیادہ سے زیادہ) 6 فیصد تک افزودہ یورینیم ہوگا۔ ایرانی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا افزودگی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، مگر میں اسے نہیں مانتا۔”

🔹 انہوں نے گارڈین کو بتایا: "بہت سے لوگ فلم ‘اوپن ہائمر’ دیکھ چکے ہوں گے، جس میں امریکہ کی جانب سے ایٹم بم کی تیاری کے نتائج دکھائے گئے ہیں۔ لہٰذا ایک ‘جوہری ایران’ کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اس کے ہمسایہ ممالک بھی ایسے ہتھیار چاہتے ہوں، اور اس صورت میں ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک ایسا دنیا چھوڑیں گے جو آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ ایٹمی ہتھیاروں سے بھری ہوگی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے