اسرائیل نے اپنے تمام سفارتی عملے کو امارات سے واپس بلا لیا

اسرائیل نے اپنے تمام سفارتی عملے کو امارات سے واپس بلا لیا
🔹ایک اسرائیلی میڈیا ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث متحدہ عرب امارات میں موجود اسرائیلی سفارت خانے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
🔹اسرائیلی ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے گزشتہ شب اپنے تمام سفارتی اور انتظامی عملے کو امارات سے واپس بلا لیا، جس میں سرکاری نمائندے اور مذہبی وفود بھی شامل تھے۔
🔹رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس انخلا کی وجہ امارات میں اسرائیلی شہریوں کے خلاف ممکنہ حملوں سے متعلق موصول ہونے والی سکیورٹی وارننگز تھیں۔