قالیباف: ایران اور کیوبا باہمی اقتصادی تعاون کی صلاحیتوں کو فعال کر سکتے ہیں

🔻قالیباف: ایران اور کیوبا باہمی اقتصادی تعاون کی صلاحیتوں کو فعال کر سکتے ہیں
🔹 اسلامی مجلسِ شوریٰ (ایران کی پارلیمان) کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور کیوبا کی قومی اسمبلی کے سربراہ خوان استبان لازو ہرناندز نے بدھ کی شب (8 مرداد) جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جاری چھٹی عالمی کانفرنس برائے سربراہان مجالس کے موقع پر ملاقات و گفتگو کی۔
🔹 قالیباف نے ایران و کیوبا کے درمیان مشترکہ تعاون کی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
"اس میدان میں اچھے مواقع موجود ہیں، جنہیں دونوں ممالک کے مابین طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کے ذریعے نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔”
🔹 انہوں نے اس ملاقات میں ایران کے حوالے سے کیوبا کے شفاف مؤقف اور امریکہ و صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت پر کیوبا کی قدردانی کی، اور کہا:
"ایران اور کیوبا کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً معاشی میدان میں تعاون کی صلاحیتیں قابلِ توجہ ہیں۔
اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشنوں کو جلد از جلد فعال کیا جانا چاہیے۔”