عراقچی: بغیر ضمانت اور ازالۂ نقصانات کے، امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے

عراقچی: بغیر ضمانت اور ازالۂ نقصانات کے، امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے
وزیر خارجہ نے کہا:
🔹 امریکہ کو جوہری مذاکرات سے پہلے ایران کو ہونے والے نقصانات کے ازالے پر آمادگی ظاہر کرنی چاہیے۔
🔹 انہیں وضاحت کرنی ہوگی کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کیوں کیا گیا۔
🔹 ہمیں یقین دہانی چاہیے کہ وہ آئندہ ایسا عمل دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔
🔹 ہمیں اعتماد بحال کرنے والے حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے۔
🔹 ان اقدامات میں مالی غرامت اور تحریری ضمانتیں شامل ہونی چاہییں کہ مذاکرات کے دوران ایران دوبارہ حملے کا نشانہ نہیں بنے گا۔
🔹 جب تک ٹرمپ ایران سے مکمل یورینیم کی افزودگی کا مطالبہ کرتا ہے، کسی معاہدے کا امکان نہیں۔
🔹 فی الحال یورپی ممالک سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ وہ نہ پابندیاں ہٹا سکتے ہیں، نہ ہی کوئی مؤثر اقدام کر سکتے ہیں۔
🔹 اگر وہ پابندیوں کی واپسی کے میکانزم کو فعال کریں، تو اس کا مطلب ہوگا کہ ان کے پاس مزید کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔