صیہونی حکومت کے لیے جہاز رانی پر پابندی سے متعلق نئے تفصیلات!

IMG_20250730_233103_738.jpg

صیہونی حکومت کے لیے جہاز رانی پر پابندی سے متعلق نئے تفصیلات! 🇾🇪

🔻 یمنی فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کے لیے جہاز رانی پر پابندی بدستور برقرار ہے۔ یہ پابندی غزہ پر جارحیت اور محاصرہ ختم ہونے تک جاری رہے گی۔

🔻 تمام جہازوں کی مالک کمپنیوں، آپریٹرز اور عالمی بحری برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعاون نہ کریں، چاہے انہیں مالی لحاظ سے پرکشش پیشکشیں ہی کیوں نہ دی جائیں — تاکہ جہازوں اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

🔻 کونسے جہاز محفوظ تصور کیے جائیں گے؟
بحری جہازوں کے لیے کشتیرانی محفوظ ہے، سوائے ان کے جو:

  • اسرائیلی ہوں
  • مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جا رہے ہوں
  • یمن کی طرف سے عائد کردہ پابندی کو توڑنے کی کوشش کریں

🔻 بحری ہنگامی ہدایات:

  • تمام جہازوں کو اپنے شناختی نظام (AIS) فعال رکھنا ہو گا۔
  • یمنی بحریہ بین الاقوامی چینل 16 یا سرکاری ای میل info@navy.gov.ye کے ذریعے کسی بھی رابطے یا مدد کی درخواست وصول کرنے کے لیے تیار ہے۔

🔻 ذرائع کے مطابق، ETERNITY C نامی جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے یمنی بحریہ کی بارہا تنبیہات کو نظر انداز کیا اور بین الاقوامی چینل 16 پر کپتان نے کسی وارننگ کا جواب نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے