سید عبدالملک الحوثی کی تقریر: غزہ، یمن کی پیش رفت، اور عرب دنیا کی خاموشی پر شدید تنقید

IMG_20250731_183256_475.jpg

🕌 سید عبدالملک الحوثی کی تقریر: غزہ، یمن کی پیش رفت، اور عرب دنیا کی خاموشی پر شدید تنقید

🔹 انصاراللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے جمعرات کے روز اپنی ہفتہ وار تقریر میں عالم اسلام کے مسائل، خصوصاً غزہ کی صورتحال اور یمنی افواج کی عسکری کارروائیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔


🔻 انہوں نے عرب و اسلامی ممالک کی خاموشی کو قابض صہیونی ریاست کے جرائم پر شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا۔

🔻 فضائی امداد کے حوالے سے کہا:

"یہ ایک دھوکہ ہے جو صرف عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
زیادہ تر امدادی سامان ایسے علاقوں میں گرایا جاتا ہے جنہیں ‘سرخ زون’ کہا جاتا ہے — یعنی جہاں فلسطینیوں کا جانا موت کے مترادف ہے۔”

🔻 انہوں نے کہا:

"فضائی امداد کا کوئی جواز موجود نہیں، بلکہ یہ غزہ کے عوام کی توہین ہے۔”

🔻 سید عبدالملک نے واضح کیا:

"اقوام متحدہ کے ذریعے زمینی راستے سے خوراک اور امداد کی فراہمی ممکن ہے، اور صرف اسرائیلی قابض حکومت ہی اس میں رکاوٹ ہے۔”

🔻 انہوں نے غزہ کے کمزور، لاغر اور بھوکے بچوں کی تصاویر کو "انسانیت کے لیے باعثِ شرم” قرار دیا، اور کہا:

"یہ مناظر ان مغربی معاشروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں، جو خود کو تہذیب و انسانی اقدار کے علمبردار کہتے ہیں۔”

🔻 سید الحوثی نے بعض عرب حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا:

"وہ حتیٰ کہ سب سے قانونی اور مشروع اقدامات کو بھی جرم سمجھتے ہیں — حالانکہ یہ وہ اقدامات ہیں جنہیں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کا منشور بھی جائز قرار دیتا ہے۔”

🔻 انہوں نے کہا:

"ایسے عرب حکمران اس درجے پر بھی نہیں پہنچے کہ وہ فلسطینی مجاہدین کی حمایت کریں، جو دراصل حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔"

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے