شام تقسیم کے قریب

💠 شام ایک قدم اور تقسیم کے قریب؛ صوبہ السویداء دمشق کے کنٹرول سے باہر ہو گیا
🔹 شام میں "سیرین آبزروریٹری فار ہیومن رائٹس” کے مطابق،
ایک معاہدے کے تحت جو امریکہ کے دباؤ میں اسرائیل اور شام کی نئی حکومت کے درمیان ہوا ہے،
شام کی مرکزی حکومت سے وابستہ کسی بھی ادارے یا تنظیم کو صوبہ السویداء میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
🔹 تاہم، اقوام متحدہ سے وابستہ تنظیمیں اب بھی اس علاقے میں سرگرم رہنے کی اجازت رکھیں گی۔
🔹 اس معاہدے کے تحت، السویداء کا معاملہ امریکہ کے حوالے کیا گیا ہے اور یہ ملک اس معاہدے کی نظارت کا ذمہ دار ہوگا۔