غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک 43 صہیونی فوجیوں نے خودکشی کر لی

غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک 43 صہیونی فوجیوں نے خودکشی کر لی
🔹 صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں کو شدید ذہنی و نفسیاتی دباؤ کا سامنا ہے، اور اسی تناظر میں اب تک 43 صہیونی فوجیوں نے خودکشی کر لی ہے۔
🔹 صہیونی اخبار "ہاآرتص” نے بعض ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کو نفری کی شدید قلت کا سامنا ہے، اسی وجہ سے وہ ذخیرہ فوجیوں میں شامل ذہنی بیماریوں کے شکار افراد کو بھی غزہ میں جنگ کے لیے بھرتی کر رہی ہے۔
🔹 اسرائیلی فوج، فوجیوں کی خودکشی اور نفری کی کمی کے باعث، ایسے افراد کو بھی جنگ میں بلا رہی ہے جو "سانحے کے بعد کے اضطراب” (Post-Traumatic Stress Disorder – PTSD) میں مبتلا ہیں۔