حماس نے کمانڈر سعید ایزدی کی شہادت پر تعزیت پیش کی

💠 حماس نے کمانڈر سعید ایزدی کی شہادت پر تعزیت پیش کی
🔹️فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مجاہد کمانڈر، شہید بریگیڈیئر سعید ایزدی (حاج رمضان)، جو سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں فلسطینی امور کے نگران تھے، کی شہادت پر عرب و اسلامی امت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
🔹️بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر ایزدی ایک بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران، حالیہ صہیونی حملے میں اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید ہوئے۔
🔹️حماس نے اس شہید کمانڈر کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے: حاج رمضان فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے اہم ستونوں میں سے تھے، جو شب و روز قدس کے مشن کے لیے کوشاں رہے اور فلسطینی قوم کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
🔹️اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ: اس عظیم کمانڈر کا خون، اس جدوجہد کے دیگر شہداء کے خون کے ساتھ، مزاحمت کے راستے کو مکمل آزادی تک روشن کرتا رہے گا۔
🔹️حماس نے اسلامی جمہوریہ ایران، اس کے عوام، قیادت، شہید کے معزز خاندان اور ان کے ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ایرانی قوم کی فلسطینی کاز کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
🔹️اعلامیے کے اختتام پر حماس نے شہید ایزدی اور تمام شہدائے راہِ قدس کے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیع رحمت، جنت میں بلند مقام اور بہترین اجر کی دعا کی ہے۔