سردار سرلشکر پاکپور

🔺 سردار سرلشکر پاکپور: اگر امریکہ نے دوبارہ حملہ کیا، تو اس کو پہلے سے بھی زیادہ تباہ کن جواب دیا جائے گا
🔹 سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے صہیونی رژیم کے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور دیگر شہداء کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا:
"میں ایران کے غیور، بہادر اور حماسی قوم کو مطلع کرتا ہوں کہ، امریکہ کی مجرمانہ جارحیت اور پاک سرزمین ایران پر اس کے حملے — جو کہ منحوس اور بچوں کا قاتل صہیونی رژیم کی حمایت میں اور ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے انجام دیے گئے — کے جواب میں، سپاہ پاسداران کے دلیر رزمندگان نے خداوند متعال کی مدد سے امریکی کمان کا دل، ‘پایگاه العديد’ (قطر میں) کو نشانہ بنایا۔ اس انتہائی اہم اور کثیر سطح پر محفوظ مرکز کو قابلِ ذکر نقصان پہنچایا گیا ہے۔”
🔹 اس عظیم کامیابی پر ایرانی قوم اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، انہوں نے امریکہ کے احمق اور ناعاقبت اندیش صدر کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی:
"اگر اسلامی جمہوریہ ایران کی مقدس سرزمین پر دوبارہ تجاوز یا حملے کی کوشش کی گئی، تو امریکہ کو پہلے سے کہیں زیادہ شدید، پشیمان کن اور تاریخ ساز جواب دیا جائے گا، جو دنیا کے لیے عبرت بنے گا۔”