رہبر معظم انقلاب کی ایرانی قوم کے پُر سکون، بہادرانہ اور بروقت ردعمل کی تعریف

رہبر معظم انقلاب کی ایرانی قوم کے پُر سکون، بہادرانہ اور بروقت ردعمل کی تعریف / حضرت آیتالله خامنهای: امریکی جان لیں کہ ملت ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا، اور ان کی کوئی بھی فوجی مداخلت یقیناً ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بنے گی۔
👈 حضرت آیتالله خامنهای، رہبر انقلاب اسلامی نے آج دوپہر ایک ٹیلی ویژن پیغام میں، حالیہ صیہونی دشمن کی احمقانہ اور شرانگیز جارحیت کے مقابلے میں ایرانی عوام کے پُر وقار، بہادرانہ اور بروقت رویے کی تعریف کرتے ہوئے، اسے قوم کی بلوغت، عقلانیت اور معنویت کی پختگی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے تاکید کی:
✏️ "ایرانی قوم مسلط کی گئی جنگ کے مقابلے میں جس طرح ڈٹ کر کھڑی رہی، اسی طرح مسلط کی گئی صلح کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑی ہوگی، اور یہ قوم کسی بھی طرح کے تسلط کو قبول نہیں کرے گی۔”
👈 رہبر معظم انقلاب نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز اور توہین آمیز بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا:
✏️ "عقل مند لوگ جو ایران، اس کی قوم اور تاریخ سے واقف ہیں، کبھی بھی اس ملت سے دھمکی کی زبان میں بات نہیں کرتے، کیونکہ ملت ایران تسلیم ہونے والی نہیں ہے، اور امریکی جان لیں کہ ان کی کسی بھی فوجی مداخلت کا نتیجہ یقیناً ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔”