کابل میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر طالبان انٹیلیجنس کا آپریشن

کابل میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر طالبان انٹیلیجنس کا آپریشن
🔸 طالبان کی انٹیلیجنس فورسز نے کابل شہر کے ضلع ۱۵ کے قصبه علاقے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر کارروائی کی، جس کے دوران داعش کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
🔸 طالبان سے وابستہ ذرائع کے مطابق:
- اس آپریشن کے دوران کافی مقدار میں نقد رقم اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
- مارے گئے افراد پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے افغانستان میں داخل ہوئے تھے اور کابل میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
📍 یہ کارروائی کابل میں داعش کی موجودگی اور بیرونی سرپرستی پر ایک بار پھر روشنی ڈالتی ہے۔