لبنان کے جنوب میں صہیونی ڈرون حملہ؛ 2 افراد شہید

IMG_20250610_200731_383.jpg

🔸 لبنان کے جنوب میں صہیونی ڈرون حملہ؛ 2 افراد شہید

🔹خبری ذرائع کے مطابق، اسرائیلی ڈرون حملے میں لبنان کے جنوبی علاقے شبعا میں دو افراد شہید ہو گئے ہیں۔

🔹اس حملے میں صہیونی فوج نے منگل کے روز شبعا پر ڈرون سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو لبنانی شہری شہید ہوئے۔

🔹یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب پیر کی شام اسرائیلی فوج نے النمیریہ سے زفتا جانے والے راستے پر ایک گاڑی کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا۔ لبنانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق، اس حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے