قطر اور اسرائیل کے درمیان خفیہ اسلحہ معاہدہ فاش

🔸 قطر اور اسرائیل کے درمیان خفیہ اسلحہ معاہدہ فاش
🔹اسرائیلی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ قطر نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کے ساتھ کئی ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا ہے تاکہ فوجی ٹیکنالوجی خریدی جا سکے۔
🔹یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ماضی میں بھی قطر اور نتانیاهو کے قریبی مشیروں کے درمیان رابطوں کے بارے میں شکوک و شبہات موجود تھے، جنہوں نے بعد میں ایک تنازعہ "قطرگیٹ” کی شکل اختیار کی۔
🔹اس کیس میں، نتانیاهو کے دو قریبی مشیروں پر قطری حکومت کے نمائندوں سے مالی مراعات لینے اور سیاسی و میڈیا اثراندازی کا الزام تھا۔
🔹نتانیاهو نے ان الزامات کو ایک "سیاسی چال” قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ان کا مقصد شاباک (سکیورٹی ایجنسی) کی قیادت میں تبدیلی کو روکنا تھا۔ دوسری جانب، قطر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جن کا مقصد قطر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔