لبنان کی جانب سے اپنے شہریوں کو اسرائیلی میڈیا اور فوج سے رابطے پر وارننگ

🔸 لبنان کی جانب سے اپنے شہریوں کو اسرائیلی میڈیا اور فوج سے رابطے پر وارننگ
🔹 لبنانی حکومت نے خاص طور پر فنکاروں اور صحافیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ترجمانوں اور میڈیا سے ہر قسم کے رابطے سے گریز کریں۔
🔹 یہ وارننگ اس وقت جاری کی گئی جب لبنانی اداکارہ نادین الراسی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اسرائیلی فوج کے ترجمان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ حملے کے مقامات واضح کیے جائیں۔
🔹 لبنان کی وزارت اطلاعات نے ایسے روابط کو اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق ملکی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اداروں سے کسی بھی قسم کا تعاون قابل سزا جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔