حضرت ایت اللہ سیستانی سے حزب اللہ کے جانبازوں کی ملاقات

حزب اللہ لبنان کے معذور جنگجوؤں کے وفد نے، خاص طور پر پیجر دہشت گرد حملے کے زخمیوں نے، آج نجف اشرف میں عراق کے عالی مقام شیعہ مرجع، آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔
▪️ آیت اللہ سیستانی نے اس ملاقات میں مزاحمتی فورسز کے اپنے وطن کی عزت اور دفاع میں کردار کی تعریف کی اور ان کی قربانیوں کی اہمیت پر زور دیا۔
▪️لبنانی معذور جنگجوؤں میں ایک بچہ حسن زین الدین بھی موجود تھا، جو اپنی آنکھوں اور چہرے پر شدید زخموں سے متاثر تھا۔ آیت اللہ سیستانی نے حسن کو خصوصی توجہ دی اور انہیں ایک انگوٹھی بطور تحفہ دی۔