جولانی کی 6 ماہ کی حکومت میں شام میں 7 ہزار افراد ہلاک

IMG_20250608_204403_275.jpg

🔸 جولانی کی 6 ماہ کی حکومت میں شام میں 7 ہزار افراد ہلاک

🔹 شامی حکومت کے سقوط کو چھ ماہ گزر جانے کے باوجود، ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری ہیں۔ اگرچہ اقتدار میں تبدیلی آئی ہے اور عوام کو عبوری مرحلے سے امیدیں تھیں، لیکن تشدد میں نہ صرف کمی نہیں آئی بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے۔ قانون کی حکمرانی اور انصاف کا کوئی نظام نظر نہیں آ رہا۔ یہ بات "شام پَس از اسد” کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

🔹 رپورٹ کے مطابق، دمشق پر قابض مسلح باغیوں کے سربراہ "ابو محمد جولانی” کی زیرِ قیادت حکومت کے دوران، 8 دسمبر سے 6 جولائی کے درمیان 7,000 سے زائد افراد شام میں ہلاک ہوئے۔

🔹 اس عرصے میں تقریباً 76 فیصد ہلاک شدگان عام شہری اور 24 فیصد فوجی تھے۔ سیکیورٹی کی نگرانی کے فقدان کے باعث بازاروں اور سڑکوں میں دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے، اور جولانی کے زیرِ فرمان مسلح گروہ شہریوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے