اسرائیلی وزیر جنگ کا غزہ جانے والے "آزادی بیڑے” کی کشتی کو روکنے کا حکم

IMG_20250608_204746_819.jpg

اسرائیلی وزیر جنگ کا غزہ جانے والے "آزادی بیڑے” کی کشتی کو روکنے کا حکم

🔹اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ "آزادی بیڑے” کی کشتی مادلین کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکے۔

🔹کاتس نے اس حکم کے بعد زور دیا کہ:

"اسرائیلی حکومت کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ غزہ کی بحری ناکہ بندی کو توڑے، جس کا بنیادی مقصد حماس کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنا ہے۔”

🔹اس حوالے سے، یاسمین آجار، جو کشتی مادلین پر موجود ایک بین الاقوامی امن کارکن ہیں، نے کہا:

"ہم اس وقت غزہ سے 160 سمندری میل کے فاصلے پر ہیں۔ اسرائیل نے ہماری طرف تین جنگی کشتیاں روانہ کی ہیں۔ ہم بین الاقوامی پانیوں میں موجود ہیں، اگر اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا تو یہ جنگی جرم ہوگا۔”

🔹قابلِ ذکر ہے کہ کشتی مادلین میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 بین الاقوامی کارکن سوار ہیں۔ یہ کشتی ادویات، آٹا، چاول، خشک دودھ، صفائی کے سامان، پانی کو صاف کرنے کے آلات، بچوں کے لیے بیساکھیاں اور مصنوعی اعضا لے کر جا رہی ہے تاکہ فلسطینی شہریوں کی مدد کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے