غزہ میں تھائی قیدی کی لاش کی برآمدگی

غزہ میں تھائی قیدی کی لاش کی برآمدگی – اسرائیلی فوج کا دعویٰ
🔹 صہیونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے دوران تھائی قیدی "نتابونگ بینتا” کی لاش کو برآمد کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کر دیا ہے۔
🔹 بیان میں کہا گیا ہے کہ نتابونگ بینتا کو 7 اکتوبر 2023 کو کتائب المجاهدین کے جنگجوؤں نے نیرعوز نامی یہودی بستی سے قید کیا تھا، اور وہ قید کے دوران مارا گیا۔
🔹 عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس قیدی کی لاش رفح کے علاقے میں ملی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کتائب المجاهدین کے پاس ایک اور غیر ملکی شہری کی لاش بھی موجود ہے۔