پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری

رپورٹ کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولرپینلز کی تنصیب کے بارے میں گائیڈ لائنز دیدی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔
حساس عمارتوں، اسکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔
اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، نکاسی آب کے راستے بند نہ ہوں، چھت کی صفائی یقینی بنائیں، ژالہ باری سے بچاؤ کیلئے ہائی امپیکٹ ریٹنگ والے پینلز منتخب کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انورٹر اور چارج کنٹرولر پر سرج پروٹیکشن ڈیوائسز نصب کریں، غیر معیاری سولر پینلز حادثات کا باعث بنتے ہیں، ہدایات پر عمل کر کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے