عیدالاضحیٰ، صدر آزاد کشمیر کا قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کرنے کا فیصلہ

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974ء کے آرٹیکل 10 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی جیلوں میں مقید، قیدیوں (ماسوائے دہشتگردی و سنگین جرائم) کی سزا میں 60 دن کی خصوصی نرمی کی منظوری صادر فرمائی ہے تاکہ اس رعایت سے مستفید ہونے والے قیدی اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکیں۔