بابوسر ٹاپ پر کار اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

n01213072-b.jpg

بابوسر ٹاپ پر کار اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ریسکیور ذرائع کے مطابق بابوسر ٹاپ پر رات تقریباً دو بجے ایک المناک حادثے میں رینٹ کار اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار مسافر معمولی زخمی ہو گئے۔ رینٹ کار نمبر RD 096 ICT (اسلام آباد) ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش ناقابلِ شناخت حالت میں ملی۔ مسافروں کے مطابق ڈرائیور کا تعلق ضلع کوہستان سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے