ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، بجٹ پر تفصیلی گفتگو

n01212997-b.jpg

ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی صورتحال اور نئے سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے ڈیولپمنٹ پیکیج میں کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وفد نے وزیراعظم سے میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم نے  کے فور اور گرین لائن کیلئے فنڈز بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نے کہا ایم کیو ایم نے تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے بھی مطالبہ کیا اور کم از کم سالانہ انکم ٹیکس کے سلیب کو 6 لاکھ سے 15 لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے تمام تجاویز اور مطالبوں پر ممکنہ حد تک عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے