پاکستان، ایران کے درمیان شعبہ مواصلات میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ایران نے مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران اور قازقستان کے وزراء نے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔ ایرانی وزیر روڈ و شہری ترقی فرزانہ صادق نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ تہران میں ای سی او کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے خطے پر مثبت اثرات ہونگے، پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کر دیئے گئے۔
ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے تقریب میں کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے فروغ میں فعال کردار ادا کرینگے۔ قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ مارات کارابائیف نے بھی مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ قازق وزیر نے پاکستان کیساتھ باہمی تعاون بالخصوص روڈ انفراسٹرکچر میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ ملاقات کے دوران تحائف کا تبادلہ بھی کیا گ