شہباز شریف کی قبائلی عمائدین کیساتھ ملاقات

IMG_20250604_161531_931.jpg

شہباز شریف، وزیر اعظم پاکستان نے خیبر پختونخوا کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران طالبان کے ساتھ زیادہ تعاون پر زور دیا اور خبردار کیا کہ:

"افغانستان کی سرزمین کو بھارت کے حمایت یافتہ نیابتی عناصر کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔”

▪️ اس موقع پر وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ:

"پاکستان، خیبر پختونخوا میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن قیمت ادا کرے گا۔”
انہوں نے اہلِ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ ملی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر مثبت کردار ادا کریں۔

📝 پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں گزشتہ دو دہائیوں سے حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج رہی ہیں۔
پاکستانی حکومت کا مؤقف ہے کہ:

بلوچستان میں سرگرم بلوچ علیحدگی پسند گروہ اور خیبر پختونخوا میں موجود تحریک طالبان پاکستان جیسے عناصر کو بیرونی دشمن ممالک، خاص طور پر بھارت اور افغانستان میں طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے، جو انہیں اسلحہ اور مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے