شمالی غزہ میں تین صیہونی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں تین صیہونی فوجی ہلاک
🔹صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گیواتی بریگیڈ کے تین اہلکار شمالی غزہ میں کتائب القسام کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گئے۔ اس جھڑپ میں مزید دو صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
🔹عبرانی میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں نے الیاسین 105 راکٹ کے ذریعے اسرائیلی فوج کی ایک ہموی گاڑی کو شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین صیہونی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
🔹اسرائیلی فوج نے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو نکالنے اور اپنی فورسز کو پیچھے ہٹانے کے لیے جائے وقوعہ پر آتشیں حصار (fire belt) قائم کیا تاکہ ہیلی کاپٹر لینڈنگ ممکن ہو سکے۔
👈 تحولاتِ جہان اسلام کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل کے زمینی حملے کے آغاز سے اب تک ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد 431 ہو چکی ہے، جب کہ صیہونی حکومت کے دعوے کے مطابق، مجموعی طور پر اب تک 863 فوجی مارے جا چکے ہیں۔