تحریک طالبان کشمیر

IMG_20250602_235641_862.jpg

تحریک طالبان کشمیر کا قیام

🔸تحریک طالبان کشمیر (TTK) نامی گروہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس گروہ کا مقصد کشمیر کو بھارت اور پاکستان دونوں کی حاکمیت سے آزاد کروانا ہے۔

▪️اس بیان کے مطابق، جو تحریک طالبان کشمیر کے ترجمان مولوی محبوب بٹ سوپور نے جاری کیا، اس تحریک کے قیام کا اصل مقصد مکمل آزادی حاصل کرنا، کشمیر کی خودمختار اسلامی حکومت قائم کرنا، اور اسلامی احکام و پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کا نفاذ و تحفظ ہے۔

▪️بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول (LoC) یا کشمیر کی کوئی بھی جغرافیائی سرحد ان کے نزدیک تسلیم شدہ نہیں، تاہم ان کا جہاد صرف کشمیر کی سرزمین تک محدود رہے گا۔ بھارتی فوج، سکیورٹی ادارے، جاسوس، اور وہ افراد جو کشمیر کی آزادی کے نظریے سے غداری کرتے ہیں، ان کے حملوں کا بنیادی ہدف ہوں گے۔

یہ گروہ مزید واضح کرتا ہے کہ وہ کسی بھی عام شہری، نسلی گروہ، سیاسی جماعت یا سماجی ادارے کو نشانہ نہیں بنائے گا، سوائے اس کے کہ وہ بھارتی حکومت کی منصوبہ بندی میں براہ راست شریک ہو اور کشمیر کی مکمل آزادی کی راہ میں رکاوٹ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے