یمن نے اسرائیل کی توقعات خاک میں ملا دیں

یمن نے اسرائیل کی توقعات خاک میں ملا دیں: صنعا ایئرپورٹ ایک ہفتے میں بحال
تل ابیب – اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو امید تھی کہ حالیہ فضائی حملوں کے بعد یمن کے تباہ شدہ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی مرمت میں کم از کم ایک ماہ لگے گا، تاہم حیران کن طور پر ایک یمنی مسافر طیارہ صنعا ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر چکا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ یمنی مسلح افواج نے، عوام اور حکومت کے باہمی تعاون سے، موجودہ محاصرے اور جغرافیائی محدودیتوں کے باوجود اسرائیل کو ایک حقیقی چیلنج دیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق، یمنیوں نے صرف ایک ہفتے میں صنعا ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ ان میں داخلی اتحاد موجود ہے، جو نہ صرف امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کا مؤثر جواب بن سکتا ہے بلکہ تل ابیب پر عملی دباؤ کا ذریعہ بھی ہے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یمن کی اس تیزرفتار بحالی نے اسرائیلی حکام کی جنگی حکمتِ عملی اور حملوں کے اثرات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔