download-5.jpeg

جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، ایک جھوٹ چھپا نے کیلئے مزیدجھوٹ بولنے پڑتے ہیں ،پاکستان کے ازلی د شمن بھارت کی تو تاریخ ہی جھوٹ سے لبریز ہے۔کبھی الزام تراشیاں توکبھی اپنی سیکیورٹی کی کمزوریوں کوچھپانے کیلئے الزام سراسرپاکستان پر دھردینا اوپر سے ایک بھی ثبوت نہ دینا اوربس یہ واویلا کردینا کہ ”ک ٹ دیا،ماردیا،۔پاکستان نے ظلم کردیا”اوپر سے بھارتی حکومت کے جھوٹ کومرچ مصالحہ لگاکربھارتی گودی میڈیا بھی خوب واویلاکرتا ہے۔اب توسات دہائی بھارتی جھوٹوں اور الزام تراشیوں سے اقوام عالم بھی واقف ہوچکی ہیں اور اِسی لئے توپہلگام واقعہ کے بعدسے پاکستان کے موقف کوپوری د نیاسراہ رہی ہے۔پہلگا م واقعہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن تھا جس کی تصدیق بھارت کے اندرسے ہی ہوئی اورجن بھارتی افسران اور سیاستدانوں نے بھارتی جھوٹ کاپردہ فاش کیاا ن کیخلاف بھی بھارتی فاشسٹ حکومت کارروائی کررہی ہے۔ گزشتہ روزبھا رت نے اپنی شکست چھپانے کیلئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون بھیجے جنہیں پاکستان کی افوا ج نے مکمل تباہ کردیا۔جب پاکستان کی چٹان صفت مسلح افواج،حکومت پاکستان،عوام کی طرف سے بھارتی جارحیت کاجواب دینے کا اعلان کیاگیا توبھا ر ت مزیدبوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اورپاکستان کیخلا ف ایک نیاپروپیگنڈاشروع کردیاکہ پاکستان نے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں گھس کر حملہ کردیا ہے۔اِس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ میں شواہد سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی علاقے آدم پور سے چار پروجیکٹائل فائر کئے گئے ،بھارت نے امرتسر کے علاقے پرپروجیکٹائل فائر کئے،ایک پروجیکٹائل بین الاقوامی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا، اس پروجیکٹائل کو ڈینگانزد منڈی بہاؤالدین کے اوپر غیر فعال کرکے گرا دیا گیا۔  پاکستان کی سمت جو چیز مشرق کی طرف سے آتی ہے اس پر پاک فوج کی کڑی نظر ہوتی ہے، جب یہ پروجیکٹائل پاکستان کی طرف آرہا تھا تو ایئر ڈیفنس سسٹم اس کو مانیٹر کر رہے تھے، پروجیکٹائل کی ٹریجکٹری کو دیکھتے ہوئے اسے آپریشنل طریقہ کار کے تحت گرایا جاتاہے۔ایئر ڈیفنس سسٹم نی پروجیکٹائل کو انتہائی مہارت سے ڈینگا نزد منڈی بہاؤالدین کے قریب غیر فعال کرکے گرا دیا،یہ پروجیکٹائل بظاہرایک میزائل لگ رہا ہے جس کا پتہ فرانزک کے بعد ہی لگایا جائے گا،پروجیکٹائل کی ساخت اور دیگر تفصیلات بھی فرانزک کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔پریس بریفنگ میں نائب وزیر اعظم ( وزیر خارجہ )  سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سکھ برادری میں پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکانے کے لئے امرتسر کو جان بوجھ کر پروجیکٹائل/میزائلوں سے نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کسی بھی شہری علاقے میں کارروائی نہیں کی، بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستانی مطمئن رہیں، پاک فوج عوام کو مایوس نہیں کرے گی، بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے کی قانونی گنجائش نہیں ہے، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہر ممکن سٹرٹیجک احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے۔قارئین کرام!بھارت اِس وقت مسلسل بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیابھارتی حکومت،بھارتی افواج اور سب سے بڑھ کربھارتی میڈیا جوپاکستان د شمنی میں اور خوف سے اتنابوکھلاگیا ہے کہ مسلسل جھوٹ اورپروپیگنڈاگھڑے جارہاہے۔پاکستان نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ابھی توصرف دفاع کیاگیاہے بدلہ ابھی باقی ہے اِس حوا لے سے ڈی جی آئی ایس پی آرنے دوٹوک الفاظ میں کہ جب پاکستان حملہ کرے گاتود نیادیکھے گی ابھی توہم نے اپنے شہداء کابدلہ شروع ہی نہیں کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے شواہد کی بنیاد پر بھارت کو بے نقاب کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ بھارتی پروجیکٹائل (میزائل) کو بروقت غیر فعال کر کے گرانا پاکستان کے مضبوط ایئرڈیفنس سسٹم کا منہ بولتاثبوت ہے۔بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد خود ہی پروجیکٹائل امرتسر پر داغ کر الزام پاکستان پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی۔اب بھارت اپنے ایک جھوٹ کوچھپانے کیلئے مسلسل جھوٹ گھڑے جارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے